0
Saturday 16 Jan 2021 13:42

31جنوری بھی گزر جائیگی PDM کے استعفے نہیں آئیں گے، گورنر پنجاب

31جنوری بھی گزر جائیگی PDM کے استعفے نہیں آئیں گے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 31جنوری بھی گزر جائیگی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم جلسے کرکے تھک جائے گی حکومت 2023ء تک قائم رہے گی، لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کی، گورنرپنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں، احتساب اور ملکی ترقی کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہو گا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اوربلاتفر یق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع پر محمود الرشید نے کہا کہ اگرمخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دباؤ میں آئیگی تو ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 910494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش