0
Saturday 16 Jan 2021 16:49

ایسا لگ رہا ہے ہمارے ملک میں سب سے آخر میں کورونا ویکسین آئے گی، عذرا پیچوہو

ایسا لگ رہا ہے ہمارے ملک میں سب سے آخر میں کورونا ویکسین آئے گی، عذرا پیچوہو
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے ہمارے ملک میں سب سے آخر میں کورونا ویکسین آئے گی، ہمیں 70 سے 80 فیصد اپنے لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ وزیر صحت سندھ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین سے کورونا کی ویکسین پر بات کرنا فیڈریشن کا کام ہے، پاکستان میں چین کی ویکسین کے ٹرائل بھی ہوئے ہیں، ڈریپ نے جس ویکسین کی اجازت دی ہے وہ پرائیویٹ سیکٹر منگوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی ویکسین کے شہریوں کو پیسے دینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاق سے بات کروں گی کہ سندھ ویکسین پرائیویٹ سیکٹر سے خریدے اس طرح پاکستان میں ویکسین کا انتظام ہوجائے گا۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہاکہ ویکسین کے بعد بھی ماسک پہننا ہوگا، وفاقی سندھ کو چین سے ویکسین خریدے کی اجازت دے، صرف ایک ویکسین اتنی تعداد میں نہیں ملے گی کہ سب کو لگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ڈریپ نے صرف دو ویکسین کی اجازت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش