QR CodeQR Code

سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل

16 Jan 2021 16:52

امیر جماعت اسلامی نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ، انہوں نے کہا براڈ شیٹ کیس پر عوام کو بتایا جائے کہ یہ کیا ہے؟ براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن بائیس کروڑ عوام ناکام ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کے 436 کیسز پر از خود نوٹس لیتی تو آج براڈ شیٹ کیس سامنے نہ آتا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ، انہوں نے کہا براڈ شیٹ کیس پر عوام کو بتایا جائے کہ یہ کیا ہے؟ براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن بائیس کروڑ عوام ناکام ہوگئے، سپریم کورٹ براڈ شیٹ پر سو موٹو ایکشن لے کر حقائق سے عوام کو آگاہ کرے، سپریم کورٹ پانامہ میں شامل 436 افراد کیخلاف ایکشن لیتی تو براڈ شیٹ کیس سامنے نہیں آتا، ہمارے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے خواہ مقننہ ہو یا انتظامیہ اگر عدالتیں ناکام ہوں گی تو لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے اس دن سے ڈرنا چاہیے۔ سراج الحق نے ملائیشیاء میں پی آئی اے جہاز پکڑے جانے کو خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا اور کہاکہ ڈر کے مارے اب لوگ پی آئی اے کے جہاز میں نہیں بیٹھتے کہ کہیں انہیں اتار ہی نہ لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 910528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910528/سراج-الحق-کی-سپریم-کورٹ-سے-براڈ-شیٹ-کیس-پر-خود-نوٹس-لینے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org