QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی مخالفت کا فیصلہ

16 Jan 2021 17:32

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ حکومت جواب میں موقف اپنائے گی کہ اوپن بیلٹ آئین کے منافی اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ہے کیونکہ آئین سینیٹ الیکشن سے متعلق واضح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صدارتی ریفرنس میں صوبائی حکومت کا جواب آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔ صدارتی ریفرنس میں سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ سے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے تجویز طلب کی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اوپن بیلٹ کے حق میں اپنے جوابات جمع کرا دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبائی حکومت کی طرف سے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ صدارتی ریفرنس پر سندھ حکومت کا جواب آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جواب میں موقف اپنائے گی کہ اوپن بیلٹ آئین کے منافی اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ہے کیونکہ آئین سینیٹ الیکشن سے متعلق واضح ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے جواب میں آئین کی دفعات 226، آرٹیکل 63 اے کا بھی حوالہ شامل ہے، آرٹیکل 226 میں انتخابی طریقہ کار واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کی تجویز آئین کی روح کے منافی ہے، سندھ حکومت ٹھوس مؤقف آئین کی شقوں کے ساتھ دے گی۔


خبر کا کوڈ: 910536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910536/سندھ-حکومت-کا-سینیٹ-الیکشن-کے-طریقہ-کار-میں-تبدیلی-کی-مخالفت-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org