QR CodeQR Code

فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ، سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہوگیا

16 Jan 2021 18:26

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ بلال غفار سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں مشاورت کے بعد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نیا اپوزیشن لیڈ کون ہوگا؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ بلال غفار سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اس سے قبل پارلیمانی لیڈر کے منصب پر تھے۔

بلال غفار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے رکن منتخب ہیں، بلال غفار اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع شرقی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ملاقات میں تعاون بھی مانگیں گے۔


خبر کا کوڈ: 910558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910558/فردوس-شمیم-نقوی-کا-استعفی-سندھ-میں-نئے-اپوزیشن-لیڈر-فیصلہ-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org