0
Saturday 16 Jan 2021 19:08
ملک میں کرائم ریٹ زیرو دیکھنا چاہتا ہوں

وزیراعظم نے پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دیدیا، جرائم کے مکمل خاتمے کی ہدایت

وزیراعظم نے پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دیدیا، جرائم کے مکمل خاتمے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز لاہور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو پنجاب پولیس کے آئی جی نے کرائم کیخلاف پولیس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم کیساتھ آئی جی اور دیگر پولیس افسران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ پولیس کی جانب سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لاہور سمیت اہم شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی سیاسی رہنما کرتے ہیں، جن کا تعلق حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں سے بھی ہے۔ پولیس کی جانب سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سب سے زیادہ سپورٹ جواریوں کی کی جاتی ہے۔ 47 جواریوں کو مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی حمایت حاصل ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں میں 53 ملزمان کو مختلف سیاسی جماعتوں کے 36 رہنماوں کی حمایت حاصل ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق قبضہ گروپوں کے 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جنہیں سیاسی سرپرستی حاصل تھی۔ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی سیاسی دباو کو خاطر میں نہ لایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیار کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب عوام پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائیں گے، تب وہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر سمجھیں گے۔ انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کیخلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک میں کرائم ریٹ زیرو دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش