QR CodeQR Code

کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ طبی اہلکاروں کو لگاکر سماج اپنا قرض ادا کررہا ہے، نریندر مودی

16 Jan 2021 20:21

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ہم گزرے ہوئے برسوں کو دیکھتے ہیں، ایک فرد کی حیثیت سے ایک کنبہ کے طور پر اور ایک ملک کی حیثیت سے ہم نے بہت کچھ دیکھا، جانا اور سمجھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلے میں تین کروڑ طبی اہلکاروں کو ٹیکے لگا کر سماج ان کا قرض ادا کررہا ہے۔ نریندر مودی نے آج دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں طبی اہلکاروں کی خودسپردگی اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قوم صرف مٹی، پانی، کنکر، پتھر سے نہیں بنتی بلکہ قوم کا مطلب ہمارے لوگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی کو پورے ملک نے اسی جذبے کے ساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم گزرے ہوئے برسوں کو دیکھتے ہیں، ایک فرد کی حیثیت سے ایک کنبہ کے طور پر اور ایک ملک کی حیثیت سے ہم نے بہت کچھ دیکھا، جانا اور سمجھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910570/کورونا-وائرس-کا-پہلا-ٹیکہ-طبی-اہلکاروں-کو-لگاکر-سماج-اپنا-قرض-ادا-کررہا-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org