0
Saturday 16 Jan 2021 21:55

مقامی ویکسین خود انحصار ہندوستان کی عکاسی ہے، امت شاہ

مقامی ویکسین خود انحصار ہندوستان کی عکاسی ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کورونا وائرس کی مقامی  ویکسین کو غیر معمولی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میڈ ان انڈیا‘ ویکسین خود انحصار ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ نریندر مودی کے ذریعہ آج بھارت بھر میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیے جانے کے بعد امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ آج ملک ایک تاریخی لمحے کا گواہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نریندر مودی کی قیادت میں کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم مرحلے کو پار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے سائنس دانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ہماری قیادت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء پر انسانوں کی فتح میں ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے انسانیت کے خلاف پیدا ہونے والے سب سے بڑے بحران کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارت کے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بے مثال کامیابی پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ دنیا کے منظرنامے پر ایک نئے خود انحصار ہندوستان کا ظہور ہے۔ مقامی ویکسین کو خود انحصار ہندوستان کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ یہ ’میڈ اِن انڈیا‘ ویکسین خود انحصار ہندوستان کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن پر میں اپنے تمام کورونا سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ واضھ رہے کہ آج سے ہندوستان میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوچکی ہے، پہلے دن ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پر تقریباً 100 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 910574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش