0
Saturday 16 Jan 2021 21:22

خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک جاری بیان کہا ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت نے عوامی خدمات انجام دینی شروع کی تو اس عزم کے ساتھ کہ بلوچستان کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے جس کی منزل ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ ہو جہاں عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، روزگار اور کاروبار کی تمام سہولتیں یکساں بنیادوں پر میسر ہوں، یہ صرف ہمارا دعوی ہی نہیں اور نہ کوئی خواب ہے بلکہ گذشتہ اڑھائی برسوں کے دوران ہم نے عوامی سپورٹ کی بدولت عملی طور پر بھی ان اقدامات کو حقیقی شکل دینے کے لئے صحیح سمت میں پیشرفت شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا ان اقدامات کے جس کے انتہائی مثبت اور دور رس نتائج ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں اور صوبے کے عوام ان مثبت اور خوش گوار تبدیلیوں کا خود بھی مشاہدہ کررہے ہیں جو کہ ہمارے لیے اعزاز ہے۔ ہماری حکومت نے عوام کی معاشی و سماجی زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، جبکہ عوام الناس کی معاشی اور سماجی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش