QR CodeQR Code

عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے ورنہ اپوزیشن ہمارا حال بھارت کیطرح کر دیتی، شہباز گل

16 Jan 2021 21:35

اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ میرے مقدمے میں بھی انجم ڈار کا شاید ہاتھ ہو، براڈ شیٹ مقدمے کی مریم نوازکو سمجھ ہی نہیں آرہی، مجھ پر مقدمہ کریں یا جو بھی لیکن عمران خان ان کو این آر او نہیں دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کچھ بھی کر لیں، عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے مقدمے میں بھی انجم ڈار کا شاید ہاتھ ہو، براڈ شیٹ مقدمے کی مریم نواز کو سمجھ ہی نہیں آرہی، مجھ پر مقدمہ کریں یا جو بھی لیکن عمران خان ان کو این آر او نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں میں شو آف ہینڈ کی ہم کوشش کر رہے ہیں جس سے اب یہ سب بھاگ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا پہنچی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوران وبا صنعتیں کھولنے کی مخالفت معاشی ترقی کی مخالفت تھی اور وہ معاشی ترقی جو برآمدات میں اضافے کی صورت نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا چکی ہے اور اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہمارا حال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 910582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910582/عمران-خان-پاکستان-پر-اللہ-کا-احسان-ہے-ورنہ-اپوزیشن-ہمارا-حال-بھارت-کیطرح-کر-دیتی-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org