0
Saturday 16 Jan 2021 21:56

افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی پر طالبان کا خیر مقدم

افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی پر طالبان کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد مزید کم کرکے ڈھائی ہزار کردی جبکہ  امریکی فوج کی تعداد میں کمی پر طالبان نے خیر مقدم کیا ہے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت امریکی فوج کی واپسی ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرکے 2500 ہزار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
 
امریکی فوج کے انخلاء پر طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدریج انخلاء قیام امن کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔ خیال رہے کہ دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی یہ کم ترین تعداد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکا نے  جنوری 2021 تک افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعداد تقریباً 20 سال کی کم ترین سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 910594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش