QR CodeQR Code

منظور مینگل کی عمران خان اور اسکے گینڈے مولوی کو پکڑ کر ذبح کرنے کی دھمکی

16 Jan 2021 22:21

دیوبند مسلک کے معروف خطیب کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہیں، تم کہتے ہو کہ مذہب اور سیاست الگ ہے، تم بتاو کس بے غیرت مولوی نے تم کو کہا کہ سیاست اور مذہب الگ ہے۔؟


اسلام ٹائمز۔ معروف خطیب اور مولانا فضل الرحمان کی حمایت میں کھل کر تقاریر کرنیوالے دیوبندی عالم دین نے کہا ہے کہ ہم وفاقی وزراء کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں کہ اگر دینی مدارس کے طلاب پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان کے جلوسوں میں جائینگے تو سخت گرفت کی جائیگی۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دینی مدارس کے طالب علم حکومت کیخلاف احتجاج میں مولانا فضل الرحمان کے جلوسوں اور پی ڈی ایم کی تحریک میں شامل ہونگے، ہم دیکھتے ہیں کہ کون ہمیں روکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم درس بھی پڑھائیں گے اور حکومت کیخلاف احتجاج میں بھی جائینگے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ تم جب بوتل چڑھا کر ناجتے ہو، تمہارا کیا خیال ہے، ہم اس میں شریک ہو جائیں، جہاں فحاشی اور بے حیائی ہوتی ہے، اس میں شامل ہوں، نہیں ہم ظلم کیخلاف باہر نکلیں گے، ہم سے جو کچھ بنے گا وہ کریں گے، اللہ آپ کا بھلا کرے، ہم سبق بھی پڑھائیں گے اور تمہارا جنازہ بھی پڑھائیں گے، حکومت ہمیں ملے یا نہ ملے لیکن تمہیں آرام سے حکومت نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بے حیائی کیخلاف ہیں، قتل و غارت کیخلاف ہیں، لوگوں کے منہ سے جو روٹیاں چھین لی گئی ہیں، اس کے خلاف ہیں، آپ کے خلاف جو ہم سے بن پائے تو تمہیں ذبح کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ محمدی ہیں، تم جیسے کسی بے دین کا ساتھ نہیں دینگے، ہم مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ مذہب اور سیاست الگ ہے، تم بتاو کس بے غیرت مولوی نے تم کو کہا کہ سیاست اور مذہب الگ ہے؟ اسی لیے تو ملا کو اللہ نے تباہ کر دیا، جب ملا نے کہا کہ سیاست الگ ہے اور مذہب الگ ہے، اسی لیے تو تمہیں گینڈے جیسے مولوی مل گئے ہیں، جنہیں تم نے پال کر رکھا ہوا ہے، وہ درباری بن گئے ہیں، ان سے کبھی ہماری بات کراو ہم بتائیں گے، ہم سیاست اور دین کو الگ نہیں سمجھتے اور تمہارے خلاف تحریک کو جاری رکھیں گے، مردہ باد اسرائیل مارچ میں دینی مدارس کے طلبہ ضرور جائینگے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی نے 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کی قیادت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل مردہ باد مارچ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کو بھی دعوت دی جائے گی، وفاقی وزراء کی بیک وقت پریس کانفرنسز بتا رہی ہیں کہ حکومت بہت پریشان ہے، جے یو آئی کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور سے اپنی پارٹی کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین، حامد خان، فوزیہ قصوری، اکبر ایس بابر اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے بیانات اور فارن فنڈنگ کیس پر جواب مانگا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910596/منظور-مینگل-کی-عمران-خان-اور-اسکے-گینڈے-مولوی-کو-پکڑ-کر-ذبح-کرنے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org