QR CodeQR Code

بہاولپور، پروفیسر کو کالج کے اندر چھریوں کے وار کرکے قتل کرنیوالے طالب علم کو سزائے موت

16 Jan 2021 22:28

انسداد دہشت گردی کی عدالت پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم جبکہ دوسرے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ 20 مارچ 2019 کو بہاولپور کے  133 سالہ پرانے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کالج کے اندر ایک طالب علم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم جبکہ دوسرے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔


سزائے موت کے مجرم خطیب حسین نے 2019 میں پروفیسر کو اسٹاف روم میں قتل کیا تھا۔ طالب علم نے پروفیسر خالد حمید پر اسلام مخالف ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور بیان میں کہا تھا کہ شعبہ انگریزی کے فن فیئر پروگرام کیلئے وہ لڑکیوں کو ناچ گانے کی مشق کرا رہا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اس کی پروفیسر سے بحث ہوئی اور اختلاف کے بعد اس نے طیش میں آکر چھری کے پے در پے وار پروفیسر کو قتل کیا۔


خبر کا کوڈ: 910598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910598/بہاولپور-پروفیسر-کو-کالج-کے-اندر-چھریوں-وار-کرکے-قتل-کرنیوالے-طالب-علم-سزائے-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org