QR CodeQR Code

مریم نواز، شہباز شریف قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، شہباز گل

17 Jan 2021 10:27

لاہور میں پر یس کانفرنس میں معاون خصوصی نے کہا کہ بعض لوگ پیچھے بیٹھ کر بہت سی چیزوں کی ڈوریاں ہلا رہے ہیں لیکن سچ قوم کے سامنے آئے گا اور پتہ چلے گا کہ کون کون حمزہ شہاز کے پیسے یہاں سے اکٹھے کیا کرتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے نواز شریف کوجھوٹا اور چور کہا، مریم نواز، شہباز شریف قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، وہ ہفتہ کے روز گورنر ہاوس لاہور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 
انہوں نے کہاکہ بعض لوگ پیچھے بیٹھ کر بہت سی چیزوں کی ڈوریاں ہلا رہے ہیں لیکن سچ قوم کے سامنے آئے گا اور پتہ چلے گا کہ کون کون حمزہ شہاز کے پیسے یہاں سے اکٹھے کیا کرتا تھا۔ کچھ لوگوں کو قد بڑا کرنے کا شوق اور خوشی ہوتی ہے حالانکہ ان کے باپ دادا خرید وفروخت کاکام کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910669/مریم-نواز-شہباز-شریف-قوم-کو-بیوقوف-سمجھتے-ہیں-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org