0
Sunday 17 Jan 2021 10:39

پاکستان نے فوجی قوت میں ایران، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے فوجی قوت میں ایران، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی دفاعی میگزین کے مطابق فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، ٹاپ 10ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ،انگولا ، بلغاریہ اور شام کی بھی تنزلی۔
 
گلوبل فائر پاور کی جانب سے سال 2021کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے اور یہ 15 ویں سے 10ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا ، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
 
سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش