0
Sunday 17 Jan 2021 10:57

اسلام آباد میں ٹریل 3،5 اور 6 کے بعد ٹریل 4 کا بھی افتتاح

اسلام آباد میں ٹریل 3،5 اور 6 کے بعد ٹریل 4 کا بھی افتتاح
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیکنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک نیا راستہ کھل گیا، اسلام آباد میں ٹریل 3،5 اور 6 کے بعد ٹریل 4 کا بھی افتتاح کردیا گیا۔ معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل فور اسلام کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے، اس کا کافی حصہ قدرے ہموار ہے، بزرگ بھی ہائیکنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

قدرت نے اسلام آباد کے شہریوں کو نواز رکھا ہے انمول تحفے سے۔ مارگلہ ہلز پر بنے ہائیکنگ ٹریکس ہیں فطرت کا قریب سے نظارہ کرنے کا بہترین ذریعہ۔ قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کا اک نیا راستہ کھل گیا، ٹریل فور کا افتتاح کر دیا گیاہے۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل 4 پر شہری آئیں ، قدرتی حسن کا لطف اٹھائیں ، مگرصفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
 
شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریل فور فلیٹ ٹریل ہے، بزرگ بھی یہاں آ کر خوب لطف اندوز ہوسکتے ہیں، ٹریل 4 لینیر ٹریل ہے، ڈیڑھ دو کلو میٹر تک عمر رسیدہ لوگ بھی اس پہ جا سکتے ہیں، یہاں جب بھی آئیں یہاں کے ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھائیں اور گند نہ پھیلائیں۔ ٹریل 4 پر شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے وائلڈ لائف گارڈز بھی موجود ہیں۔
 
اسلام آبادکے ہائیکنگ ٹریلز پرشہریوں کارش دن بہ دن بڑھتاجارہاہے، شہری نئے ٹریل فورکے کھلنے پرخوش ہیں توانتظامیہ مطئمن کہ اب دیگرٹریلز پررش میں کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 910673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش