0
Sunday 17 Jan 2021 11:06

ایک اور پاکستان نژاد امریکی شہری سلمان احمد جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل

ایک اور پاکستان نژاد امریکی شہری سلمان احمد جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل
امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستان نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سلمان احمد اوباما نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹیجک پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہ بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
 
گزشتہ ماہ جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے ان کی ٹیم کا حصی بنیں گے۔سلمان احمد اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینیئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2009 میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل سلمان احمد نے پرسٹن یونیورسٹی کے وُڈرو وِلسن اسکول آف پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز میں وِزیٹنگ پروفیسر اور ریسرچ اسکالر کی خدمات انجام دیں۔
 
علاوہ ازیں انہوں نے اقوامِ متحدہ کے لیے تقریباً 15 برس کام کیا جس میں اقوام متحدہ کے امن آپریشن کے سربراہ کے لیے چیف اآف اسٹاف کا عہدہ بھی شامل ہے۔ سلمان احمد نے یونیورسٹی آف کیمبرج سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی سند جبکہ نیویارک یونیورسٹی کے اسٹرن اسکول آف بزنس سے معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 910674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش