0
Sunday 17 Jan 2021 11:36

کابل، خواتین ججز پہ دہشتگردوں کا حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی

کابل، خواتین ججز پہ دہشتگردوں کا حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ کابل میں خواتین ججز کی گاڑی پہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ افغان دارالحکومت میں خواتین ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین جج جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو خواتین ججز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکار جاں بھق ہوئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 910677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش