QR CodeQR Code

حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار

17 Jan 2021 11:56

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 910679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910679/حکومت-کو-اپوزیشن-سے-کوئی-خطرہ-نہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org