QR CodeQR Code

دہشتگردوں نے خواتین کو استعمال کرنا شروع کر دیا،میاں افتخار، خواتین کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے مسلمان نہیں، رحمن ملک

11 Aug 2011 15:18

اسلام ٹائمز:وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ درندہ صفت دھشتگرد اب نوجوان بچیوں کی حرمت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان سے خودکش حملے کروا رہے ہیں۔ خواتین کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے لوگ مسلمان نہیں کہلوا سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم اور اسلام کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف صوبائی حکومت کا جہاد جاری رہے گا۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشتگرد بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اور اب دہشت گردی کے واقعات میں بچوں کے بعد خواتین کو استعمال کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ 
ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے خیبر پختونخوا میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایس ایس پی کلام خان کو پاکستان پولیس میڈل اور اویسزئی لشکر کے سربراہ کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی خیبر پختونخوا سے پشاور بم دھماکوں کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ درندہ صفت دھشت گرد اب نوجوان بچیوں کی حرمت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان سے خودکش حملے کروا رہے ہیں۔ خواتین کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے لوگ مسلمان نہیں کہلوا سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم اور اسلام کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پختونخوا کی بہادر پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دو بڑے کمانڈرز کو جہنم رسید کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی کلام خان کو پاکستان پولیس میڈل اور اویسزئی لشکر کے سربراہ کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان بھی کیا ہے


خبر کا کوڈ: 91068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91068/دہشتگردوں-نے-خواتین-کو-استعمال-کرنا-شروع-کر-دیا-میاں-افتخار-مذموم-مقاصد-کیلئے-کرنیوالے-مسلمان-نہیں-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org