0
Sunday 17 Jan 2021 13:28

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ، مہمند، شبقدر اور بونیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔
خبر کا کوڈ : 910688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش