QR CodeQR Code

69 سال میں پہلی مرتبہ شرح ترقی منفی ہوئی، عظمیٰ بخاری

17 Jan 2021 14:27

مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ سمندر برد ہوتی تبدیلی منگترل خان کی 22 سالہ ناکام سازشیں ہیں، ڈھائی سال میں اربوں کے قرضے لیے گئے جبکہ نئے پاکستان کی ایک اینٹ نہیں لگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ 69 سال میں پہلی مرتبہ شرح ترقی منفی ہوئی ہے۔ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں اربوں کے قرضے لیے گئے جبکہ نئے پاکستان کی ایک اینٹ نہیں لگی، ڈھائی سال میں انتقامی کارروائیوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر ریکوری صفر ہوئی۔ عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ سمندر برد ہوتی تبدیلی منگترل خان کی 22 سالہ ناکام سازشیں ہیں۔ مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتان کا پاکستان برازیل کے بعد کرپشن کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910695/69-سال-میں-پہلی-مرتبہ-شرح-ترقی-منفی-ہوئی-عظمی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org