QR CodeQR Code

کراچی میں گزشتہ 7 برسوں ميں ریپ کیسز میں ریکارڈ اضافہ

17 Jan 2021 15:08

2020ء میں جب قوم کورونا وائرس کی وباء کی پہلی لہر کی لپیٹ میں تھی اور لاک ڈاؤن کا سامنا بھی تھا، اس دوران مذکورہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 455 تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ ریپ کیسز میں گزشتہ 7 برسوں ميں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اس تمام عرصے میں سال 2020ء میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق ایسے اندوہناک واقعات میں پچھلے 7 سالوں ميں مجموعی طور پر 36 فيصد اضافہ ہوا، جبکہ 2013ء سے 2020ء کے دوران کراچی میں 2 ہزار 955 خواتین اور بچیوں کے ریپ کیسز رپورٹ ہوئے۔ سال 2019ء میں 407 ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ 2018ء میں 411، سال 2017ء میں 331، 2016ء میں 360، 2015ء میں 342 اور 2014ء میں 324 خواتین اور بچیاں ریپ کا نشانہ بنیں۔ گزشتہ برس یعنی 2020ء میں جب قوم کورونا وائرس کی وباء کی پہلی لہر کی لپیٹ میں تھی اور لاک ڈاؤن کا سامنا بھی تھا، اس دوران مذکورہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 455 تھی۔


خبر کا کوڈ: 910696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910696/کراچی-میں-گزشتہ-7-برسوں-ميں-ریپ-کیسز-ریکارڈ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org