0
Sunday 17 Jan 2021 15:34

کوہستان میں امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ کا قانونی شکار کرلیا

کوہستان میں امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ کا قانونی شکار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ اپر کوہستان کے علاقے کئیگاہ میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی، جبکہ امریکی شہری ریچرڈ کینلی نے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے میں مارخور کا قانونی شکار کیا۔ امریکی شہری ریچرڈ کینلی نے مارخور کے شکار کیلئے 2 روز تک کڑی محنت کی، برفیلے رستوں پر پہار سر کئے اور بالاخر بڑے مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی جبکہ 20 فیصد حصہ حکومت کو دیا جائے گا۔ کوہستان کے کئیگاہ کنزرویشن ایریا میں 2005ء سے مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوتی ہے جس کیلئے غیر ملکی شکاری ایک سے پونے دو کروڑ روپے ادا کرتے ہیں۔ کئیگاہ کے ریزرو ایریا میں لگ بھگ ایک ہزار چھوٹے بڑے مارخور پائے جاتے ہیں جسکی حفاظت مقامی کمیونٹی اور وائلڈ لائف حکام کرتے ہیں۔ سال میں صرف ایک بار ٹرافی ہنٹنگ ہوتی ہے باقی ماخور سال بھر محفوظ ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش