QR CodeQR Code

یمن، جارح سعودی اتحاد کا ہوائی حملہ، 2 شہری شہید و زخمی

17 Jan 2021 15:47

المسیرہ کیمطابق صوبہ مأرب کے علاقے ماہلیہ میں ایک گاڑی پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 1 یمنی شہری شہید جبکہ صوبہ الحدیدہ کے شہر التحیتا میں جارح سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 یمنی خاتون زخمی ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعوی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے اتوار کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے جاری رکھے گئے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق صوبہ مأرب کے علاقے ماہلیہ میں ایک گاڑی پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 1 یمنی شہری شہید جبکہ صوبہ الحدیدہ کے شہر التحیتا میں جارح سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 یمنی خاتون زخمی ہو گئی۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے سرحدی شہر نجران کے علاقوں الربعہ الجاشر اور البقع پر بھی متعدد ہوائی حملے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ کے سیز فائر کی 157 بار خلاف ورزی کی ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیم "انتصاف" نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں جارح سعودی عرب کے ہاتھوں ماری جانے والی یمنی خواتین و بچوں کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں تاحال 13 ہزار 82 یمنی خواتین و بچے شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس جنگ میں تاحال 2 ہزار 392 خواتین اور 3 ہزار 796 بچے شہید جبکہ 2 ہزار 798 خواتین اور 4 ہزار 96 بچے زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910700/یمن-جارح-سعودی-اتحاد-کا-ہوائی-حملہ-2-شہری-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org