QR CodeQR Code

مودی کے کورونا ویکسین میں کچھ تو گڑ بڑ ہے، ٹیکہ نہ لگایا جائے، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ

17 Jan 2021 16:59

رکن پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین پہلی بار آرہی ہے، ابھی نہ دیکھا نہ سمجھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔ ایسے میں ایک طرف لوگ کورونا ویکسین پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں، وہیں دوسری طرف بہت سے لوگ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اسی کڑی میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برک نے بھی کورونا ویکسین پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ابھی ویکسین نہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔ کورونا ویکسینیشن شروع ہوتے ہی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے، لوگ ابھی کورونا ویکسین نہیں لگوائیں۔ رکن پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین پہلی بار آرہی ہے، ابھی نہ دیکھا نہ سمجھا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت کے متعدد علمائے کرام نے بھی ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ویکسین میں کچھ گڑ بڑ ہے۔ ادھر ناروے میں ویکسین کے استعمال سے 30 لوگوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910706/مودی-کے-کورونا-ویکسین-میں-کچھ-گڑ-بڑ-ہے-ٹیکہ-نہ-لگایا-جائے-سماجوادی-پارٹی-رکن-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org