0
Sunday 17 Jan 2021 18:36

پاکستان ہر حال میں معتدل فلاحی اسلامی ریاست بن کر رہے گا، پیر نور الحق قادری

پاکستان ہر حال میں معتدل فلاحی اسلامی ریاست بن کر رہے گا، پیر نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ قرآن آڈیٹوریم لاہور میں اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان اور قرآن بورڈ کے زیر اہتمام اسلام میں حکمرانی کے قرآنی اصول کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چیئر مین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا نے کی اور وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور مدارس کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا اہل پاکستان کی منزل صرف اور صرف معتدل اسلامی فلاحی ریاست ہے، اسلامی فلاحی ریاست میں یونیورسٹیز، کالجز، مدارس اور مساجد بھی ہوں گے، حکمرانی کے قرآنی اصول معاشرے کی ترقی کا سبب ہیں، جس میں دین کی حدود قیود بھی نافذ ہوں گی اور حکرانوں کیلئے اصول و ضوابط بھی واضح ہوں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قرآن اور سنت پر تحقیق کرنیوالے سکالرز اور طلباء کو خصوصی سہولیات دیں گے، قرآن بورڈ سے متعلقہ تمام شعبہ جات ان کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ صدر اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی نظریہ اسلام ہے، ہم اس کا تحفظ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، اسلامک ریسرچ کونسل سے وابستہ ایک ہزار سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور اسے فلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام تحقیقی اور فکری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، ایسے سیمینارز ملک بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ اسلامی معاشرے کیلئے تحقیقی بنیادیں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، نوجوان نسل کو تحقیق کی طرف آنا چاہیے۔ ڈاکٹر ہمایوں عباس نے کہا کہ عصر حاضر میں مسلمانوں کو کتاب و قلم سے جوڑنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے تعلیمی درسگاہوں کا ماحول سازگار ہونا چاہیے۔

سیمینار سے ڈاکٹر اکرم رانا (منہاج یونیورسٹی،لاہور) ڈاکٹر شمس الرحمن شمس (پشاور یو نیورسٹی، پشاور) ڈاکٹر عاطف اسلم (کراچی یونیورسٹی،کراچی) ڈاکٹر آصف رضا (جی سی یونیورسٹی،فیصل آباد) ڈاکٹر محمد حسیب (گجرات یونیورسٹی، گجرات) ڈاکٹر نعیم انور نعمانی (جی سی یونیورسٹی،لاہور) ڈاکٹر علی اکبر ازہری (گیریزن یونیورسٹی، لاہور) ڈاکٹر انوار اللہ طیبی (یونیورسٹی آف اوکاڑہ) ڈاکٹر ارشد نقشبندی (یونیورسٹی آف سیالکوٹ) ڈاکٹر احمد رضا (امپیریل یونیورسٹی،لاہور) ڈاکٹر مسعود الرحمن (یونیورسٹی آف لاہور) پروفیسر ارشد اقبال (پنجاب یونیورسٹی،لاہور) ڈاکٹر محمد اکرم ورک (گفٹ یونیورسٹی، گوجرانوالہ) ڈاکٹر شہباز منج (سرگودھا یونیورسٹی) اور دیگر نے خطاب کیا اور سیمینار کے آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا نے سیرت نبوی پر مشتمل دو کتابوں علوم السیرة از ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس اور جمال سیرت از ڈاکٹر عقیل احمد کی تقریب رونمائی کی۔
خبر کا کوڈ : 910719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش