0
Sunday 17 Jan 2021 19:30

کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں زندگیوں کے 11 چراغ گل کر دیئے

کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں زندگیوں کے 11 چراغ گل کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے دوسری لہر کے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 شہری کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 747 ہو گئی جبکہ 477 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادھر لاہور شہر میں 84 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 شہری کورونا کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 747 ہو گئی ہے۔ 477 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں 84 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 734 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 222 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور  میں 477، راولپنڈی میں 18، چنیوٹ میں 1، بہاولپور میں 8، منڈی بہاؤالدین میں 8 اور ملتان میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مزید 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد 4 ہزار 409 ہو چکی ہے۔ اب تک 26لاکھ 98 ہزار 527 شہریوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 952 ہو چکی ہے۔ اب تک کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 ہزار 896 ہیلتھ کیئر ورکز کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش