0
Sunday 17 Jan 2021 20:23

فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ وہ جس حکومت کا حصہ نہیں وہ نامکمل ہے، شبلی فراز

فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ وہ جس حکومت کا حصہ نہیں وہ نامکمل ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم تحریک کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو عوام میں پذیرائی نہیں ملی اور اسے ہر محاذ پر شکست و ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ سابقہ حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ سب میرے خلاف اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے جواب دینے کی بجائے نیب کو دھمکی دی اور جب نیب کا نوٹس ملا تو کہا کہ پوری پارٹی کے ساتھ جاؤں گا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈرز سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بار بار دونوں جماعتوں سے فنڈز دینے والوں کے شناختی کارڈ اور پتے مانگتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ من پسند فیصلے لینے والی دونوں جماعتوں نے ملک کو جاگیر بنایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جواب نہیں ہے، اس لیے اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کرائیں، تاکہ عوام کو پتہ چل سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ وہ جس حکومت کا حصہ نہیں ہیں تو وہ نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں اور جتھوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دیں۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مطلوبہ کاغذات جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بے نقاب ہوگئی ہے کہ یہ لوگ ذاتی مفادات کے لیے نکلے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 910724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش