QR CodeQR Code

حلف اٹھانے کے بعد جوبائیڈن کا پہلے 10 دن کا شیڈیول جاری

17 Jan 2021 20:42

چیف آف اسٹاف ران کلین کے میمو میں بائیڈن انتظامیہ کووڈ، معیشت، آب وہوا، نسلی مساوات پر فوکس کرے گی، ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نومنتخب صدرجوبائیڈن نے صدارتی حلف اٹھانے کے بعد پہلے 10 دن کا شیڈیول جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پہلے دس روز کا شیڈیول جاری کردیا ہے، جوبائیڈن کے چیف آف اسٹاف ران کلین نے میمو جاری کیا۔ جاری کیے گئے میمو میں بائیڈن انتظامیہ کووڈ، معیشت، آب وہوا، نسلی مساوات پر فوکس کرے گی، ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جبکہ ٹرمپ فلوریڈا میں اپنے مار اے لاگو کلب کا رخ کریں گے جو وائٹ ہاؤس کے بعد ان کی رہائش گاہ ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 910727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910727/حلف-اٹھانے-کے-بعد-جوبائیڈن-کا-پہلے-10-دن-شیڈیول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org