0
Sunday 17 Jan 2021 21:00

پشاور ائیرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد

پشاور ائیرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد
اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کرلی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زیادہ آئس برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافر آئس کو قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کو اے ایس ایف نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے سپرد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش