0
Sunday 17 Jan 2021 21:09

یوم شہادت سیدہ فاطمہ زہرا (س)، ڈی آئی خان میں مجالس و عزاداری کا سلسلہ جاری

یوم شہادت سیدہ فاطمہ زہرا (س)، ڈی آئی خان میں مجالس و عزاداری کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ دختر پیغمبر اکرم سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی شہادت (3 جمادی الثانی) کی مناسبت سے ڈی آئی خان کی مختلف امام بارگاہوں و عزا خانوں میں مجالس و عزاداری کے روایتی اجتماعات کے ساتھ ساتھ مومنین کے گھروں میں بھی خواتین کی مجالس جاری ہیں۔ یوں تو ایام فاطمیہ (س) کے آغاز سے ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداری کا سلسلہ شروع ہے تاہم اس عنوان سے خمسہ مجالس جامع مسجد و امام بارگاہ یاعلی (ع) میں گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ آج (3 جمادی الثانی) نماز فجر کے بعد ڈی آئی خان سٹی کے متعدد گھروں میں مستورات کی مجالس منعقد ہوئیں اور یہ سلسلہ تاحال بھی جاری ہے۔ مجالس کے بعد نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ خواتین کی متعدد مجالس کے اختتام پہ شبیہ جنازہ سیدہ فاطمہ زہرا (س) برآمد کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 910732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش