0
Sunday 17 Jan 2021 21:44

حکومت تمام ایشوز پر کسان تنظیموں سے بات کیلئے تیار ہے، نریندر سنگھ تومر

حکومت تمام ایشوز پر کسان تنظیموں سے بات کیلئے تیار ہے، نریندر سنگھ تومر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی زراعت اور کسان بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت تمام معاملات پر کسان تنظیموں کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے آج یہاں کاشتکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسان تنظیموں کو کوئی اعتراض ہے تو وہ 19 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں نئے زرعی قوانین کی شقوں پر تبادلہ خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسان تنظیموں کے ساتھ کھلے دل کے ساتھ تمام ایشوز پر بات کرنے کے لئے تیار ہے۔

نریندر سنگھ تومر نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ مودی حکومت نے کسان یونینوں سے ایک بار نہیں، 9 بار اور گھنٹوں تک بات چیت کی۔ اس دوران کسان یونینوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قانون کی شق پر بحث کریں اور انہیں بتائیں کہ انہیں کہاں کہاں اعتراض ہے، حکومت اس پر غور اور ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب کسان یونین نئے قوانین کی شق پر بات نہیں کر پا رہی تھی، تب ہم نے گفتگو کے دوران جو نکات ذہن میں آئے ان نکات پر ہم لوگوں نے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم ایشوز کو شناخت کر کے کسان یونینوں کو ایک تجویز بھی بھیجی گئی جس میں کچھ ترامیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش