0
Sunday 17 Jan 2021 21:37

پاک فوج دنیا کی 10ویں طاقتور ترین فوج بن گئی

پاک فوج دنیا کی 10ویں طاقتور ترین فوج بن گئی
اسلام ٹائمز۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021ء کے مطابق دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست میں پاک فوج درجہ بندی میں بہتری کے بعد رواں برس دسویں نمبر پر آگئی۔ سال 2019ء سے پاک فوج کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، سال 2020ء میں پاک فوج اس فہرست میں 15ویں نمبر پر تھی۔ خیال رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کے مطابق ممالک کی درجہ بندی کی فہرست جاری کرتا ہے۔ رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔ فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاری کردہ فہرست میں دنیا کے 138 ممالک کی افواج میں پاک فوج کا سواں نمبر ہے اور اس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2083 ہے۔

گلوبل فائر پاور ملٹری حجم سے لے کر ملک کی مالیاتی و جغرافیائی حیثیت سمیت 50 سے زائد عوامل کی بنیاد پر 138 ممالک کی فوجی قوت کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے، فوجی لحاظ سے دنیا کے طاقت ور ترین ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فیرست میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر، جنوبی کوریا چھٹے، فرانس ساتویں، برطانیہ آٹھویں، برازیل نویں اور پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔ فہرست کا جائزہ لیا جائے تو دنیا کی پہلی 15 افواج میں سے پاکستان کے علاوہ کسی کی درجہ بندی میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی درجہ بندی کے لیے افرادی قوت سمیت دیگر تفصیلات بھی شامل کی جاتی ہیں۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے تخمینے کے مطابق پاک فوج کی موجودہ افرادی قوت 9 کروڑ 61 لاکھ ہے اور اس لحاظ سے پاکستان 138 ممالک میں سے چھٹے نمبر پر ہے جبکہ فعال اہلکاروں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار ہے اور اس میں بھی پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ ہر سال ملک میں فوج میں بھرتی کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 43 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے جس میں پاکستان دنیا میں چوتھے پر ہے۔ خیال رہے کہہ سال 2021ء میں دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل کچھ کی درجہ بندی میں تنزلی بھی دیکھی گئی۔ سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ، کیوبا، یمن، بولیویا، جمہوریہ کانگو، نیوزی لینڈ، ترکمانستان، یوگنڈا، چاڈ، جیورجیا، گوتیمالا, تاجکستان، یوروگوئے، بحرین، مالی، کیمرون، تنزانیہ، ہونڈورس، آئوری کوسٹ سمیت دیگر کی درجہ بندی میں تنزلی آئی۔
خبر کا کوڈ : 910737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش