QR CodeQR Code

اٹک، ایم ڈبلیو ایم اور مکتب قرآن و اہلبیتؑ کے اشتراک سے ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں مجالس کا انعقاد

17 Jan 2021 22:24

مجالس عزا میں مقررین نے جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی نہضتِ امامِ وقت کی حفاظت اور ولایت کے دفاع میں مجاہدانہ کردار اور ان کی پاکیزہ سیرت پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور مکتب قرآن اور اہل بیتؑ کے اشتراک سے خمسہ مجالس ایام فاطمیہؑ کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس عزا سے محترمہ چمن فاطمہ، محترمہ فائزہ اور محترمہ خوشنود فاطمہ نے خطاب کیا۔ مجالس عزا میں مقررین نے جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی نہضتِ امامِ وقت کی حفاظت اور ولایت کے دفاع میں مجاہدانہ کردار اور ان کی پاکیزہ سیرت پر روشنی ڈالی۔ مجالس عزا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماوں محترمہ قرۃ العین اور محترمہ زینب بنت الھدیٰ نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 910742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910742/اٹک-ایم-ڈبلیو-اور-مکتب-قرا-ن-اہلبیت-کے-اشتراک-سے-ایام-فاطمیہ-سلسلے-میں-مجالس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org