QR CodeQR Code

خیالی کامیابیاں گنوانے سے ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی، ثروت اعجاز قادری

17 Jan 2021 22:59

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اب بھی خوشحالی تعمیر و ترقی اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کیا، تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی ٹک نہیں سکتا، بہتر ہوگا سنجیدہ ہوکر عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے خیالی کامیابیاں گنوانے سے خوشحالی نہیں آئے گی، موجودہ حکمرانوں نے اب بھی خوشحالی تعمیر و ترقی اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کیا، تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی ٹک نہیں سکتا، بہتر ہوگا سنجیدہ ہوکر عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سن 73ء کا آئین اسمبلیوں میں پڑھنے یا کتابوں میں بند کرنے کیلئے نہیں بنا، بلکہ اس پر عمل کرکے ملک و قوم کو ترقی دینے، انتہاپسندی و دہشتگردی کے خاتمے اور غریب کو ریلیف دینے کیلئے بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی و ترقی اور غربت کا خاتمہ آئین کی بالادستی سے ہی ممکن ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی دستیابی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ملک میں ابھی تک ویکسین لانے کا اعلامیہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہہ غریب کا بچہ تعلیم سے محروم اور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے اور اشرافیہ کے بچے بیرون ملک ایلیٹ اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، عوام نے حکمرانوں کو ڈھائی سال دیئے، تاکہ معاشی طور پر بہتری آسکے، مگر منفی پالیسیوں نے معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں کام کرے، بھرپور ساتھ دینگے، عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، عوام کے ساتھ ہیں، حکومت نے عوامی مسائل اب بھی حل نہ کئے، تو عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 910746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910746/خیالی-کامیابیاں-گنوانے-سے-ملک-میں-خوشحالی-نہیں-آئیگی-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org