QR CodeQR Code

بالشخیل مسئلہ کا فوری حل انتہائی ضروری ہے، ساجد حسین طوری

17 Jan 2021 23:23

زمینی تنازعات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے کا کہنا تھا کہ بالش خیل اور پاڑہ چمکنی کے مابین جاری زمینی تنازعہ خوش اسلوبی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان شاء اللہ حقدار کو اپنا حق ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے بالش خیل قوم کے عمائدین کے ساتھ قلعہ عباس صدہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ بالش خیل کا مسئلہ سر فہرست ہے، اس لئے اس کا مستقل حل ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے مستقل حل کیلئے تھوڑا وقت درکار ہوگا اور ہر کسی کو اپنا حق ملے گا، مگر بدقسمتی سے بعض عناصر کی جانب سے زمینی تنازعات کو الگ رنگ دیا جاتا ہے اور ان میں بعض اوقات قیمتی جانوں کا ضیاع ہو جاتا ہے۔ ساجد طوری کا مزید کہنا تھا کہ بالش خیل اور پاڑہ چمکنی کے مابین جاری زمینی تنازعہ خوش اسلوبی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان شاء اللہ حقدار کو اپنا حق ملے گا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس، سینیٹر سجاد طوری، ایم پی اے سید اقبال میاں، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، سید ولی سید میاں اور دیگر مشران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 910749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910749/بالشخیل-مسئلہ-کا-فوری-حل-انتہائی-ضروری-ہے-ساجد-حسین-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org