0
Sunday 17 Jan 2021 23:28

مصطفیٰ کمال نے کراچی کی مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا

مصطفیٰ کمال نے کراچی کی مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کی مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں، مردم شماری غلط ہوئی، ملک میں ایک متنازع مردم شماری ہوئی اسے جائز قرار نہ دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے متنازع مردم شماری کو متنازع ہی رہنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری کو جائز مان لیا گیا تو آئندہ سب کو جائز مانا جائے گا، کبھی کبھی چیزوں کو متنازع رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، مردم شماری درست ہو تو کراچی سے 80 صوبائی نشستیں ہوں گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب نے کہا مردم شماری متنازع ہے اسے قانونی نہ بنائیں، آپ نے متنازع مردم شماری کو کابینہ سے منظوری دے دی، ہم چاہتے ہیں کابینہ کے اس متنازع فیصلے کو رد کریں۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزیروں نے بھی مردم شماری کی منظوری دی، کابینہ میں بے وقوف بنانے کے لئے اعتراضی نوٹ لکھا گیا، کراچی کی مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، اپنی کرپشن چھپانے کے لئے یہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، ہم ایم کیو ایم کے لوگوں کی ڈرامہ بازی نہیں مانتے، اس مردم شماری کو متنازع قرار دیا جائے پھر آگے بات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 910751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش