QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے آغاز کا اعلان

17 Jan 2021 23:40

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ کسانوں، مزدوروں کیلئے سوچا ہے، مزدور کارڈ میں کسان بھی اس کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، مزدور کارڈ کے ذریعے بچوں کی تعلیم، صحت کی ذمہ داری ہم لیں گے، جو پیسہ مزدور پر خرچ ہونا چاہیئے ان پر ہی خرچ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کل شروع ہوں گی۔ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پرائمری، سیکنڈری کلاسز یکم سے کھلیں گی، کالج اور یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی۔ انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مزدور کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ساڑھے 6 لاکھ صحت کارڈ کا اجرا پائلٹ پراجیکٹ ہے، اس پراجیکٹ کو بلاول بھٹو براہ راست مانیٹر کررہے ہیں، سندھ حکومت سے معاہدے کے تحت مزدور کارڈ نادرا چھاپ رہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کل سکھر آرہے ہیں، ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ کسانوں، مزدوروں کیلئے سوچا ہے، مزدور کارڈ میں کسان بھی اس کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، مزدور کارڈ کے ذریعے بچوں کی تعلیم، صحت کی ذمہ داری ہم لیں گے، جو پیسہ مزدور پر خرچ ہونا چاہیئے ان پر ہی خرچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل ایک قومی ادارہ اور اثاثہ ہے، 2015ء میں ن لیگ کا فیصلہ غیر دانشمندانہ تھا، ن لیگ کے دور میں اسٹیل مل کی گیس بند کی گئی، 5 سالوں میں اربوں روپے تنخواہوں کی مدد میں خرچ کئے، آج اسٹیل مل بند ہے تو قصور ملازمین کا نہیں، گیس ملازمین نے بند نہیں کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 910753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910753/سندھ-حکومت-کا-نویں-دسویں-گیارہویں-اور-بارہویں-کلاسز-کے-آغاز-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org