QR CodeQR Code

کراچی، ایس بی سی اے افسران کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کا انکشاف

17 Jan 2021 23:44

ایس بی سی اے کے 48 افسران مختلف تاریخوں میں انکوائری کے لئے طلب کرلئے گئے ہیں، 48 افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں، افسران نے ذاتی فائدے کے لئے رولز کے برخلاف تعمیرات کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو محکمہ اینٹی کریشن نے تحقیقات سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا، محکمہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کاررورائی کرے گا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوسموپولیٹن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات ہوئیں۔

ایس بی سی اے کے 48 افسران مختلف تاریخوں میں انکوائری کے لئے طلب کرلئے گئے ہیں، 48 افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں، افسران نے ذاتی فائدے کے لئے رولز کے برخلاف تعمیرات کرائیں۔ طلب کئے گئے افسران میں 2 ڈپٹی ڈائریکٹر، 18 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 21 سینئربلڈنگ انسپکٹرز شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ممکنہ طور پر محکمہ اینٹی کرپشن جلد کارروائی مکمل کرکے رپورٹ شایع کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 910754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910754/کراچی-ایس-بی-سی-اے-افسران-کا-غیر-قانونی-تعمیرات-میں-ملوث-ہونے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org