QR CodeQR Code

سپر پاور اور ایک عرب ملک عمران خان کا تختہ الٹنے کیلئے سازش کررہے ہیں، ہارون الرشید

17 Jan 2021 23:59

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے عالمی سطح پر سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، منصوبے کے مطابق پاکستان میں موجود سول سوسائٹی اور لبرل حلقے عالمی سازش کی حمایت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سازش تیار ہورہی ہے تو حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں جو کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پنجاب میں آئی جی، چیف سیکرٹری سمیت متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کا امکان ہے، کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 910757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910757/سپر-پاور-اور-ایک-عرب-ملک-عمران-خان-کا-تختہ-الٹنے-کیلئے-سازش-کررہے-ہیں-ہارون-الرشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org