0
Sunday 17 Jan 2021 23:59

سپر پاور اور ایک عرب ملک عمران خان کا تختہ الٹنے کیلئے سازش کررہے ہیں، ہارون الرشید

سپر پاور اور ایک عرب ملک عمران خان کا تختہ الٹنے کیلئے سازش کررہے ہیں، ہارون الرشید
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے عالمی سطح پر سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، منصوبے کے مطابق پاکستان میں موجود سول سوسائٹی اور لبرل حلقے عالمی سازش کی حمایت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سازش تیار ہورہی ہے تو حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں جو کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پنجاب میں آئی جی، چیف سیکرٹری سمیت متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کا امکان ہے، کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش