0
Monday 18 Jan 2021 00:04

مولانا طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیزا کی پیشکش

مولانا طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیزا کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیزا کھلانے کی پیش کش کر دی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں علمائے کرام کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے، حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے بڑے محترم ہیں، انہیں ہم حلوہ کھلائیں گے اور اُن کے لیے پیزا بھی حاضر ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد کا اقتدار ابھی مولانا سے دور ہے۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ مدرسے کے چھوٹے بچوں کو شعور نہیں کہ وہ کہاں  جا رہے ہیں، وفاق المدارس ہمارے ہیں اور ہم ان کے ہیں، فتوے بازی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، موجودہ حکومت ختم نبوتﷺ کی علمبردار اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم ناموس رسالت (ص) پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فلسطین سے متعلق مؤقف پر فلسطینی بھی فخر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش