QR CodeQR Code

 پی ڈی ایم اندرونی انتشار کا شکار ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں دراڑیں پڑگئی ہیں، شاہ محمود قریشی 

18 Jan 2021 00:09

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ استعفوں، لانگ مارچ اور بہت سارے معاملات میں اختلافات عوام کے سامنے ہیں، جے یو آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے اقدامات کی بدولت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کا نقطہ نظر تبدیل ہوگیا، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس سے پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی ہے، ہندوستان کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قراردے رہا تھا، بھارت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ایک سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے، ہمیں افغانستان کا امن عزیز ہے جب افغانستان میں امن ہوگا تو پورے خطے میں امن ہوگا، پی ڈی ایم اندرونی انتشار کا شکار ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں دراڑیں پڑگئی ہیں، استعفوں، لانگ مارچ اور بہت سارے معاملات میں اختلافات عوام کے سامنے ہیں، جے یو آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی پھیل چکی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے کارکنان کی مایوسی دور کرنے کے لیئے جلسے کر رہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان واضح کہ چکے ہیں لٹیروں کو این آر او نہیں ملے گا، آہستہ آہستہ یہ لوگ بے نقاب ہوں گے، کسی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 910759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910759/پی-ڈی-ایم-اندرونی-انتشار-کا-شکار-ہے-پیپلزپارٹی-اور-ن-لیگ-میں-دراڑیں-پڑگئی-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org