0
Monday 18 Jan 2021 00:48

حکومت کو مزید وقت دینا ملک دشمنی کے مترادف ہوگا، مخدوم احمد محمود 

حکومت کو مزید وقت دینا ملک دشمنی کے مترادف ہوگا، مخدوم احمد محمود 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری کے باعث ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی ویژن ہے، غربت بیروزگاری ملک میں عام ہو چکی ہے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، صاد ق آباد کے عوام کیساتھ میرا انس اور محبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ مخدوم سید احمد محمود نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی متحد اور منظم جماعت ہے جس کی قیادت نے ملک کے عوام اور جمہوریت کیلئے جنگ لڑی ہے، پاکستان کا بہتر اور روشن مستبقل پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکمران جنوبی پنجاب کے صوبہ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملکی دشمنی کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 910763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش