0
Monday 18 Jan 2021 01:00

 پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی حکومت کی طرح بغیر تیاری کئے سڑکوں پر آگئیں، لیاقت بلوچ

 پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی حکومت کی طرح بغیر تیاری کئے سڑکوں پر آگئیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 950 دنوں میں عمران حکومت کی ہر محاذ پر ناکامی کے بعد زوال کا سفر شروع ہوگیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نیا اضافہ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کا باعث بنے گا، پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی حکومت کی طرح بغیر تیاری کئے سڑکوں پر آگئیں اور اب ملک شدید بحرانی کیفیت میں ہے، لودھراں میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اداروں کی مداخلت اور من پسند افراد کو اقتدار میں لانے کی مسلسل پریکٹس نے عوام کا انتخابات سے اعتبار ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ ادارے اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ چند جلسوں کے بعد لگ رہا ہے کہ حکومت کی طرح پی ڈی ایم نے بھی تحریک کے لیے کوئی تیاری نہیں کی ہے، اسی لیے آج ان کے اندر کے اختلافات نااہل حکومت کی تقوعیت کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تمام اعلانات اور دعووں میں مکمل طور پرناکام  ہیں، وہ اپنی ناکامی کو تسلیم بھی کررہے ہیں، معیشت کو سہارا دینے کے لئے حکومت کا کوئی ویژن اور لائحہ عمل نہیں ہے، حکومت کو آئی ایم ایف سے ملنے والی ٹیم نے ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان کے لیے غلامی کی زنجیروں کو مزید مضبوط کردیا ہے، اس لیے نتائج پہلے سے زیادہ بدتر ہیں، لیاقت بلوچ نے کہا کہ چند جلسوں کے بعد لگ رہا ہے کہ حکومت کی طرح پی ڈی ایم نے بھی تحریک کے لیے کوئی تیاری نہیں کی ہے، اسی لیے آج ان کے اندر کے اختلافات نااہل حکومت کی تقوعیت کا باعث بن رہے ہیں، انہی حالات کی وجہ سے جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ملک کا اہم حصہ ہے، ماضی میں بھی جنوبی پنجاب کی عوام کو لالی پاپ دیا جاتا رہا ہے، اب بھی نیم دلی کے ساتھ بے روح اور بے ذائقہ نظام کے ساتھ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش