QR CodeQR Code

31 جنوری کو سلیکٹڈ کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے، مریم اورنگزیب

18 Jan 2021 08:29

لاہور سے جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ایم ایل این کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ پر اعتراف جرم کر لیا، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیس میں پیش رفت کیلئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں۔ لاہور سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ پر اعتراف جرم کر لیا، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیس میں پیش رفت کے لئے ہے، انیس جنوری کو ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر آئیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولہ گھر جانے والا ہے، اکتیس جنوری کو سلیکٹڈ کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ریلی میں شرکت کریں گی۔ مولانا فضل الرحمان پر دباؤ ڈالا نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے روبرو پی ٹی آئی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پارٹی نے فارن فنڈنگ لی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 910788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910788/31-جنوری-کو-سلیکٹڈ-کے-استعفے-کی-ڈیڈ-لائن-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org