QR CodeQR Code

کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

18 Jan 2021 08:57

کورونا اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم و بیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 50 فیصد طالب علم اسکول آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج سے نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ کورونا اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم و بیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بھی دو ماہ بند رہنے کے بعد آج کھل گئے، پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 50 فیصد طالب علم اسکول آئیں گے۔ تمام کلاسز کے 50 فیصد طالب علم پہلے تین دن اور باقی 50 فیصد ہفتہ کے آخری تین دن آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 910797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910797/کراچی-سمیت-ملک-بھر-میں-تعلیمی-ادارے-کھل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org