0
Monday 18 Jan 2021 09:13

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی سینیٹ سیٹوں پر شہزاد اکبر، بابر اعوان اور شہباز گل امیدوار ہونگے، سلمان غنی

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی سینیٹ سیٹوں پر شہزاد اکبر، بابر اعوان اور شہباز گل امیدوار ہونگے، سلمان غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ جنہوں نے مشورہ دیا ہے، وہ سینیٹ کا الیکشن ہار چکے ہیں، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی چھ سیٹیں بنتی ہیں، یہاں سے شہزاد اکبر، بابر اعوان، شہباز گل و دیگر امیدوار ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پی کے میں داغ لگ چکا ہے، اس لئے چاہتے ہیں کہ اوپن بیلٹ پر الیکشن ہو، جبکہ بحث میں شریک تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ حکومت نے نااہل مشیروں کے کہنے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا، پنجاب میں مسئلہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی قیادت کسی سے ملتی نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نون لیگ کے دور میں ووٹ ڈلوانا شہباز شریف کا کام ہوتا تھا اور ان کا ایک بھی ووٹ کم نہیں ہوتا تھا، جبکہ ماہر سیاسیات ڈاکٹر سید حسن عسکری نے کہا سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آئین میں شق موجود ہے، جس میں ترمیم کی ضرورت ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن میں عارضی تبدیلی کا آپشن بھی موجود ہے، اسی لئے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں موقف درست ہے، اوپن بیلٹ سے پارٹی قیادت مضبوط ہو جائے گی، یہ سب غیر سیاسی لوگوں کو لانے کیلئے کیا جا رہا ہے، تاہم سینیٹ الیکشن کے اوپن یا خفیہ بیلٹ سے ہونے کا صحیح فورم پارلیمنٹ ہے، اس کا فیصلہ بھی وہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 910800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش