0
Monday 18 Jan 2021 09:20

موجودہ عسکری قیادت کسی بھی چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، علیم خان

موجودہ عسکری قیادت کسی بھی چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، علیم خان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہترین کارکردگی میں ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائیٹ پہ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج کا 10 بڑی قوتوں میں شامل ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی رینکنگ میں بہتری کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی رینکنگ میں افواج پاکستان کی ترقی خوش آئند ہے، جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021 نے ہماری فوج کی 5 درجے ترقی تسلیم کر لی، پیشہ وارانہ مہارت سے لیس پاک فوج ہمہ وقت کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتی ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کو ہر پاکستانی کا اعتماد حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاک فوج مختلف ملکوں میں امن کے قیام میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے، موجودہ عسکری قیادت کسی بھی چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج کا ہر جوان ہمارا فخر ہے، جو وطن عزیز پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔ علیم خان نے کہا کہ چینی یا گنے کی کمی کی خبروں میں قطعا کوئی صداقت نہیں۔ ٹویٹ میں انہو ں نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے میں چینی کا وافر سٹاک 18 لاکھ ٹن موجود ہے، منافع خور عناصر ایسی بے بنیاد خبروں سے چینی کی قیمتیں بڑھانا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 910802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش